تاجر برادری کا تحفظ بنیادی فرائض میں شامل ہے : ڈ ی ایس پی نولکھا

لاہور ( شوکت مروت) لاہور ہوٹلز اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن ریلوے سٹیشن زون نے ڈی ایس پی نولکھا سرکل چودھری مامون علی سے ملاقات کے دوران تعیناتی پر مبارکباد دی ، ملاقات میں ہوٹل مالکان، منیجرز اور ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ڈی ایس پی کو مسائل سے آگاہ کیا، ڈی ایس پی نولکھا نے کہا تاجر برادری کا تحفظ بنیادی فرائض میں شامل ہے،ملاقات میں ہوٹلوں کی سکیورٹی کے معاملات پر بات تفصیلی بات چیت ہوئی، ایسوسی ایشن کی جانب سے پولیس کےساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی،ایسوسی ایشن نے کہا تمام ہوٹلز پولیس سسٹم ہوٹل آئی کےساتھ منسلک ہیں اور بروقت آنے والے مہمانوں کااندراج کررہے ہیں، ہر ہوٹل میں سی سی ٹی وے کیمرے نصب ہیں جس سے تمام آنے جانےوالوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، ایسوسی ایشن نے اس بات پر زور دیا کہ نولکھا سرکل میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام ضروری ہے، پولیس اقدامات اٹھائے، ڈی ایس پی نولکھا نے کہاسرکل میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کی جائیگی، علاقے کو محفوظ بنانے ، سیاحوں کو بہترین سکیورٹی کی فراہمی کیلئے پولیس اور ہوٹل ایسوسی ایشن کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا،ڈی ایس پی نولکھا اور ایسوسی ایشن کی جانب وقتا فوقتاً ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ملاقات کرنے والوں میں چیئرمین میاں ساجد،صدر چودھری خالد معراج ،جنرل سیکرٹری حفیظ الرحمن،سینئر نائب صدر ممتاز حسین بخاری،سیکرٹری خزانہ اسد خالد،نائب صدورمیاں طارق، شیخ فیصل ،چودھری اقبال معراج ودےگر شامل تھے۔