بلیم گیم سے کشیدگی میں اضافہ ،جنگ کابھرپور جواب دیں گے،محسن نقوی

مسقط:(مشرق نیوز)وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے بلیم گیم سے کشیدگی بڑھ رہی ہے، جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔

محسن نقوی عمان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر مسقط پہنچے،ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا،خالد بن ہلال نے کہا عمان آمد پر آپ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں،محسن نقوی نے کہا عمان کےساتھ انسداد منشیات اور انسداد انسانی سمگلنگ میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

بعدازاں محسن نقوی عمان کی وزارت داخلہ پہنچے ،ہم منصب سید حمود بن فیصل البوسیدی نے پرتپاک استقبال کیا،ملاقات میںخطے کی موجودہ صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال،دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے کوآرڈی نیشن بہتر بنانے ،اسلام آباد ، مسقط کو سسٹر سٹیز قرار دینے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے عمانی وزیر داخلہ کو پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہابلیم گیم سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کا موقف بڑا واضح ہے جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے،خطے میں پائیدار امن کے خواہاں ہیں، بین الاقوامی تنازعات کے حل کیلئے عمان کا کلیدی کردار قابل تعریف ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ عمان ،پاکستان مشترکہ اقدار رکھتے ،بھائی ،ہمسائے بھی ہیں، پاک عمان تعاون کو نئی بلندیوں تک لےکر جائیں گے، اشتراک کار بڑھانے کےلئے اقدامات دنوں میں نظر آئیں گے،عمانی وزیر داخلہ نے کہا دونوں ممالک انتہائی برادرانہ و تاریخی رشتے میں بندھے ہیں۔