پا ک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی ،بھارتی رافیل طیاروں کی2بار پسپائی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پا ک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی ،بھارتی رافیل طیاروں کو2بار واپس بھاگنا پڑا۔

صحافی شہزاد اقبال نے دعویٰ کیا پہلی بار بھارت کے 4 رافیل طیاروں نے پاکستان میں زمینی کارروائی کےلئے انبالہ فضائی اڈے سے اڑان بھری، طیارے فضا سے زمین میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس تھے ابھی طیارے 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز ہی کر رہے تھے پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے Electronic Warfare Assets کے ذریعے رافیل طیاروں کے آن بورڈ سینسرز جام کر دئیے ،اقدام سے طیاروں کا آپس اور زمین سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

پاک فضائیہ کے جے ٹین سی (J10C) طیارے بھی کسی بھی قسم کی کارروائی روکنے کےلئے فضا میں موجود تھے ، پاک فضائیہ کی موثر جوابی کارروائی کی وجہ سے بھارتی طیاروں کو واپس انبالہ کی بجائے سرینگر میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ذرائع کے مطابق اگر پاکستان کا ایئر ڈیفنس سسٹم بھارتی طیاروں کے نظام کو جام نہ کرتا تو بھارت پاکستانی حدود میں کوئی کارروائی کر سکتا تھا،کارروائی بالکل ویسی ہی تھی جیسے 2019 میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے مگ 21 طیارے کےساتھ کی گئی تاہم اب بھارت کے جدید رافیل طیارے تھے،جمعہ کو ایک اور کارروائی کی اطلاع ملنے پرپی اے ایف نے فوری طور پر 40 سے 50 لڑاکا طیارے بشمول F-16، J-10C اور JF-17 فضا میں بھیجے اوربھارتی فضائیہ کو اپنا منصوبہ ترک کرنا پڑا۔