ماسکو (مشرق نیوز) روس میں تعینات پاکستانی سفیر خالد جمالی نے بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے دینے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر خالد جمالی نے واضح کیا کہ پاکستان کے پاس انٹیلی جنس شواہد موجود ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ بھارت کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کی کوئی کوشش کی تو اسے ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے جواب دیا جائیگا، مخصوص علاقوں کونشانہ بنانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے، محسوس ہورہا ہے کہ یہ حملہ قریب ہے اوراس کا خطرہ حقیقی نوعیت کا ہے۔ خالد جمالی نے کہا کہ اگر بھارت نے دریاو¿ں کے پانی کا رخ موڑنے یا اسے روکنے کی کوشش کی تواسے بھی پاکستان جنگی اقدام تصور کریگا اور ایسی کسی بھی حرکت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
بھارتی حملہ قریب، ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے جواب دینگے: پاکستانی سفیر

















