بھارت نے پاکستان سے تمام اشیاءکی درآمد پر پابندی لگادی

نئی دہلی:(مشرق نیوز)بھارت نے پاکستان کےخلاف ایک اور چال چلتے ہوئے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی لگا دی۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا فارن ٹریڈ پالیسی 2023 میں ترمیم کرتے ہوئے پاکستان سے ہر قسم کی اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی ،اقدام قومی مفاد میں اٹھایا گیا۔

علاوہ ازیںبھارت نے پاکستانی بحری جہازوں کے اپنی سمندری حدود سے گزرنے پر بھی پابندی عائد کردی،کوئی بھارتی جہاز بھی پاکستانی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہوگا۔