لاہور:(خبر نگار)واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی تقریب، فضاء”پاکستان ”پاک فوج زندہ باد“ کے نعروں سے گونج اٹھی۔
تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا ،روایتی تقریب میں وطن سے محبت اور افواج پاکستان سے یکجہتی کا فقیدالمثال مظاہرہ دیکھنے میں آیا، ہزاروں افرادنے شرکت کر کے دشمن کو واضح پیغام دیا قوم متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،فضا ”نعرہ تکبیر“، ”پاکستان زندہ باد“ اور ”پاک فوج زندہ باد“ کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔
پنجاب رینجرز کے ولولہ انگیز مارچ پاسٹ نے شرکا کا لہو گرما دیا، خاص طور پر رینجرز کی خواتین اہلکاروں کی شرکت نے تقریب کو مزید پرجوش بنا یا، عوام، نوجوانوں، بچوں، بزرگوں،خواتین نے افواج کے حوصلے بلند کرنے کےلئے مسلسل تالیاں اور نعرے لگائے۔
واہگہ پر پرچم کشائی تقریب، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

















