اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ٹیلی فونک ڈپلومیسی ،پانامہ،ڈنمار ک کے ہم منصبوں سے رابطہ،خطے کی موجودہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بھارت کے اشتعال انگیز پروپیگنڈے، پاکستان کےخلاف غیر قانونی یک طرفہ اقدامات اور سندھ طاس معاہدے سے الگ ہونے کے اعلان و بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی سے آگاہ کیا۔
پانامہ کے وزیر خارجہ نے دونوں فریقوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا،ترجمان کے مطابق سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن ہونے کے ناطے دونوں فریقوں نے بین الاقوامی امن اور سلامتی کےلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
دریں اثنا اسحاق ڈار اور ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن کی ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی، وزیر خارجہ نے بدلتی علاقائی صورتحال اور بھارت کے بے بنیاد الزامات سے آگاہ کیا،بات چیت میں دونوں فریقوں کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا، دونوں رہنماو¿ں نے علاقائی ،عالمی پیشرفت پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
اسحاق ڈار کی ٹیلی فونک ڈپلومیسی ،پانامہ،ڈنمار ک کے ہم منصبوں سے رابطہ

















