بھارت کوتباہی کے راستے کا انتخاب بہت مہنگا پڑےگا،محسن نقوی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاہے بھارت کسی بھول میں نہ رہے،تباہی کے راستے کا انتخاب بہت مہنگا پڑےگا۔
محسن نقوی سے ایم کیو ایم کے چیئرمین و وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی،پاک بھارت کشیدگی ، سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،محسن نقوی نے خالد مقبول صدیقی کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔
خالد مقبول صدیقی نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کی بھرپور تائید کرتے ہوئے کہاایم کیو ایم پوری قوم کےساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، بھارت کے ہیجان انگیز بیانات جنگ کے شعلوں کو ہوا دے رہے ہیں، پاکستان کا بچہ بچہ مسلح افواج کےساتھ دفاع وطن کےلئے تیار ہے۔
محسن نقوی نے کہابھارت کو تباہی کے راستے کا انتخاب بہت مہنگا پڑے گا، سیاسی اکابرین بھارت کی ممکنہ جارحیت کے قومی ایشو پر متحد ہیں، بھارت کسی بھول میں نہ رہے، پاکستانی قوم ،مسلح افواج یکجان ہیں، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

















