راولپنڈی، اسلام آباد: (بیورو رپورٹ) افغانستان سے دراندازی ناکام، سکیورٹی فورسز نے 54 خوراج کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 25 ، 26 اور 26، 27 اپریل کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارجوں کے گروپوں کی نقل و حرکت کو بروقت مانیٹر کیا، پاک فوج کے جوانوں نے فوری و موثر کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں تمام 54 خوارج کو ہلا ک کردیا، قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ وبارود بھی برآمد کرلیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق خوارج اپنے غیر ملکی آقاوں کے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کےلئے دراندازی کی کوشش کررہے تھے، فتنہ الخوارج کی جانب سے کوشش ایسے وقت میں کی گئی جب بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کررہا ہے، فتنہ الخوارج کی کارروائی واضح کرتی ہیں وہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں ایسی کارروائی ریاست ،عوام کےساتھ غداری کے مترادف ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا حالیہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی زور دیا گیا بھارت کا سٹریٹجک مقصد پاکستانی سکیورٹی فورسز کی توجہ دہشت گردی کےخلاف جنگ سے ہٹانا ہے تاکہ فتنہ الخوارج کو سانس لینے کا موقع دیا جا سکے، دشمن مسلح افواج کے بھرپور حملوں سے بری طرح پسپا ہو چکا ۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے غیرمعمولی پیشہ وارانہ مہارت، مستعدی اور تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑے سانحہ کو بروقت روک دیا، دہشت گردی کےخلاف جاری مہم میں کسی ایک کارروائی میں سب سے زیادہ خوارج کو ہلاک کرنے کا ریکارڈ ہے، سرحدوں کے دفاع اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے پرعزم ہیں، جراتمندانہ اور فیصلہ کن کارروائیاں قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں اور ثبوت ہے پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے
دریں اثنا صدر، وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں نے شاندار پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو بروقت روکا، پوری قوم دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ساتھ کھڑی ہے، سکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلئے اپنے عزم میں غیر متزلزل ہیں، کامیاب کارروائیاں نشاندہی کرتی ہیں پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ جیت رہا ہے۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















