جنیوا:(مشرق نیوز)ایک اور اعزاز پاکستان کے نام ،ورلڈمیٹرولوجیکل آرگنائزیشن ایشیا 2کانائب صدرمنتخب ، بھارت، جاپان، کویت و دیگر ممالک نے نائب صدر منتخب ہونے والے پاکستانی ڈی جی میٹ کو مبارکباد دی۔
اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے ادارے ورلڈمیٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی ریجنل ایسوسی ایشن ایشیا 2کے انتخابات جنیوا میں 23اپریل کو ہوئے ،خطے کے 35ممالک نے اپناحق رائے دہی استعمال کیا،سعودی عرب کے نمائندے کو بلامقابلہ صدرمنتخب کیا گیا،نائب صدرکی نشست پر باقاعدہ الیکشن ہوا،عراقی نمائندے نے الیکشن کمشنر کے فرائض سرانجام دیئے۔
پاکستان کی جانب سے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹرجنرل مہر صاحبزاد خان نے الیکشن میں حصہ لیا ، سری لنکا کی جانب سے پاکستانی نمائندہ مہرصاحبزادخان کو تجویزکیاگیا،الیکشن کے دوران پاکستان کی مخالفت میں 4ووٹ کاسٹ ہوئے، بھارت، جاپان و دیگرممالک کے نمائندوں کی جانب سے پاکستان کو مبارکباددی گئی،ذرائع کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹرجنرل مرونجے مہاپترانے پاکستانی ڈی جی میٹ کو باقاعدہ فون کرکے مبارکباد دی۔
پاکستان ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن ایشیا 2 کا نائب صدر منتخب

















