ندا ڈار ذہنی صحت کے مسائل کا شکار، کرکٹ سے بریک لے لی

: ( ) ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار مینٹل ہیلتھ کا شکار ہو گئیں۔

ندا ڈار نے مینٹل ہیلتھ کے ایشو پر کرکٹ سے بریک لے لیا اور سوشل میڈیا پر اعلان کیا۔

ندا ڈار نے کہا پچھلے کچھ عرصے میں میری ذات اور پروفیشن کے حوالے سے بہت کچھ ہوا، معاملات کی وجہ سے میری ذہنی صحت پر بہت اثر پڑا ،کرکٹ سے بریک لے رہی ہوں تاکہ اپنے اوپر فوکس کرسکوں، میری پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست ہے۔