پانی کی تقسیم کے تمام فیصلوں پر ارسا اتھارٹی متفق

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ارسا نے صوبوں میں پانی کی تقسیم کے تمام فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔

صوبوں کو پانی کی تقسیم پر ارسا اتھارٹی کا اجلاس چیئرمین کی زیر صدارت ہوا،ترجمان کے مطابق اجلاس میں صوبوں کو پانی کی تقسیم ،پنجاب اور سندھ کے خطوط کا جائزہ لیا گیا،ارسا اتھارٹی نے کہاصوبوں کو پانی کی تقسیم کے تمام فیصلوں پر ارسا اتھارٹی متفق ہے۔