ایک اور خوشخبری،بجلی پر مزید51ارب کابڑا ریلیف دینے کی تیاری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عوام کیلئے ایک اور خوشخبری،بجلی پر مزید51ارب کابڑا ریلیف دینے کی تیاری،قیمتوں میں کمی کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی گئی۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کرائی،قیمت میںایک روپے یونٹ سے زائد کمی متوقع ہے، نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی 29 اپریل کو سماعت کرے گی،منظوری پر شہریوں کو مجموعی طور پر 51 ارب 49 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔