غلط معلومات کا پھیلاو امن کےلئے بڑا خطرہ ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غلط معلومات کے پھیلاو کوعالمی امن کےلئے بڑا خطرہ قراردےدیا۔

اسلام آباد میں تیسری اقوام متحدہ امن مشن وزارتی تیاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاپائیدار امن کےلئے سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان آج بھی عالمی امن کےلئے اپنا کردار اد اکر رہا ہے،غلط معلومات کا پھیلاوعالمی امن کےلئے بڑا خطرہ ، پاکستان اقوام متحدہ چارٹر پر عملدرآمد کےلئے پرعزم ہے، امن و استحکام کےلئے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ناگزیر ہے۔