مستونگ،اسلام آباد،نوشہرہ،بنوں،ٹانک،ڈی آئی خان :(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)مستونگ ،نوشہرہ میںدھماکہ،فائرنگ،اہلکاروں،سینئر سول جج،وکیل سمیت 5افراد شہید ہوگئے۔
مستونگ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا،بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا،دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب تھا،اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے،3شہید،متعدد زخمی ہوگئے،2کی حالت تشویشناک ہے،سکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
صدر،وزیراعظم ودیگر نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہادہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
ادھر نوشہرہ میں رشکئی انٹر چینج کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے سینئر سول جج،وکیل جاں بحق ہوگئے،لاشیں نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دی گئیں،پولیس نے تحقیقات کاآغازکردیا۔
مزید برآںٹانک کے علاقے وزیرآباد میں ریسکیو 1122 کی زیر تعمیر عمارت پر راکٹ حملہ کیا گیا ،7 مزدور زخمی ہوگئے،حملے سے عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا
علاوہ ازیں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تحصیل کلاچی میں پولیو مہم کے 2 اہلکاروں کو اغوا کر لیاگیا،مسلح افراد نے فلائنگ کوچ کو فائرنگ کر کے روکا اور 2 پولیو ملازمین کو گاڑی سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے،مسلح افراد نے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد مخصوص طور پر2اہلکاروں کو نشانہ بنایا،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مستونگ ،نوشہرہ،دھماکہ، فائرنگ، اہلکاروں، سول جج سمیت 5افراد شہید

















