اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بجلی کی پیداوار کےلئے ایل این جی کا استعمال کم،مئی کےلئے کارگو اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
ذرائع کے مطابق اٹلی کی کمپنی سے معاہدے کے تحت ایل این جی کارگو مئی میں ملنا ہے،کارگو کی درآمد طلب کے مطابق کی جا رہی ہے، وزارت توانائی کے مطابق کارگوز کو طلب کم ہونے کی بنا پر اوپن مارکیٹ میں بیچنے کا آپشن ہوتا ہے۔
ایل این جی کا استعمال کم،کارگو اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کا فیصلہ


















