اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر نے ایک بار پھر واضح کیا ہے دہشتگردوں کی 10 نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ماتھے کا جھومر ہے جب تک ملک کے غیور عوام ساتھ کھڑے ہیں آپ کی فوج ہر مشکل سے با آسانی نبرد آزما ہو سکتی ہے،نامساعد حالات کے آگے بطور مسلمان ،پاکستانی نہیں گھبراتے، کبھی بھی مشکلات ،دشواریوں کے سامنے جھکے ہیں نہ جھکیں گے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا ہے اور ہمیشہ رہے گا، پاکستانیوں کا دل ہمیشہ غزہ کے مسلمانوں کےساتھ دھڑکتا ہے ۔
پہلے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہابیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں ،یقین دلاتا ہوں آپ کےلئے ہمارے جذبات اس سے بھی زیادہ مضبوط ہیں،آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم پر پڑتی ہے۔
سربراہ پاک فوج نے کہاجو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں وہ جان لیں برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے ، بیرون ملک پاکستانی عمدہ ترین مثال ہیں،آپ سب نے پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسل کو سنانی ہے وہ کہانی جس کی بنیاد پرآباو اجداد نے پاکستان حاصل کیا،کیا پاکستان کے دشمنوں کا خیال ہے مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کر سکتے ہیں؟ دہشتگردوں کی 10 نسلیں بھی بلوچستان ،پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،بلوچستان پاکستان کی تقدیر ،ماتھے کا جھومر ہے۔
جنرل سید عاصم منیر نے کہاپاکستان بے بہا وسائل سے مالامال ہے،ہر وقت شکر ادا کرنا چاہیے ،واضح پیغام دے رہے ہیںملکی ترقی میں حائل رکاوٹ کو ملکر ہٹائیں گے ،آپ جس ملک میں بھی ہوں، یاد رکھیں میراث اعلیٰ معاشرے ، نظریئے اور تہذیب سے ہے،نامساعد حالات کے آگے بطور مسلمان ، پاکستانی نہیں گھبراتے، کبھی بھی مشکلات ، دشواریوں کے سامنے جھکے ہیں نہ جھکیں گے۔
آرمی چیف نے کہاجب تک ملک کے غیور عوام افواج کےساتھ کھڑے ہیں پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا،قوم اپنے شہداءکو نہایت عزت ،وقار کی نظر سے دیکھتی ہے،قربانی لازوال ہے ،کبھی ملال نہ آنے دیں گے،پاکستان کو اس مقام پر لے جانا چاہتے ہیں جس کا خواب قائد اعظم نے دیکھا تھا، آپ ہمیشہ اپنا سر فخر سے بلند رکھیں، کیونکہ تعلق کسی عام ملک سے نہیں بلکہ آپ عظیم ،طاقتور ملک کے نمائندے ہیں۔
جنرل سید عاصم منیر نے کہاکشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، پاکستانیوں کا دل ہمیشہ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے،ملکی ترقی کا سفر جاری ہے،سوال یہ نہیں پاکستان نے کب ترقی کرنی ہے بلکہ اصل سوال ہے پاکستان نے کتنی تیزی سے ترقی کرنی ہے،خطاب کے اختتام پر آرمی چیف اور شرکاءنے ”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“کا نعرہ لگایا۔
دہشتگردوں کی 10نسلیں بھی بلوچستان، پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،آرمی چیف
















