پاکستانیوں کاقتل،ایران نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی


اسلام آباد،تہران:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے مارے جانے والے8 پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا قتل ہونے والے بہاولپور کے بہادر ہموطنوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے غمگین ہیں،پاکستانیوں میں عامر ،دلشاد ،دانش ،ناصر ،ملک جمشید ،نعیم ،غلام جعفر ،خالد شامل ہیں۔

مدثر ٹیپو نے کہا افسوسناک واقعہ میں انصاف کے حصول کےلئے ایرانی انتظامیہ سے قریبی رابطے میں ہیں، ایران نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ،مقتولین کی میتیں جلد پاکستان منتقل کی جائیں گی،زاہدان میں پاکستانی قونصل جنرل میتوںکے ہمراہ پاکستان جائیں گے، خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

پاکستانی سفیر نے متاثرین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا واقعہ کی فوری و شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔