9مئی مقدمات،تمام ملزموں کو قانونی حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے،سپریم کورٹ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے 9مئی کیسز کا ٹرائل 4ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دئیے تمام ملزموں کے قانونی حقوق، فرد جرم اور متعلقہ دستاویزات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی،طیبہ راجہ سمیت دیگر ملزموں پر پنجاب حکومت کی اپیلیں نمٹا دی گئیں۔

عدالت نے 9 مئی کے تمام مقدمات جمعرات کو دوبارہ مقرر کرنے کی ہدایت بھی کردی،جناح ہاوس حملہ کیس میں ملزم علی رضا کے وکیل نے موکل کی بیماری کے پیش نظر ضمانت کی درخواست کی ،چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے اگر میڈیکل گراو¿نڈ پر ضمانت دی گئی تو پھر تمام قیدیوں کو رہا کرنا پڑے گا۔