4ریٹائرڈ ججزجوڈیشل کمیشن تعینات، جسٹس باقر نجفی جج سپریم کورٹ مقرر

اسلام آباد :(بیورورپورٹ)جوڈیشل کمیشن میں 4 ریٹائرڈ ججز کی بطور رکن تعیناتی،مقبول باقر ، شوکت صدیقی کے نام بھی شامل ،جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ کاجج مقرر کردیا گیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اڑھائی گھنٹے تک جاری رہا،سپریم کورٹ میں 2 ججز تعینات کرنے پرغورکیا گیا،لاہور ہائیکورٹ کے 5 سینئر ججز کے ناموں پر غور ہوا، صرف ایک جج کے نام پراکثریتی ووٹ سے فیصلہ کیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی کو اکثریت کی بنیاد پر سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کی منظوری دی گئی،پی ٹی آئی کے 2ممبران بیرسٹر گوہر،علی ظفر نے جسٹس علی باقر نجفی کی تقرری کے حق میں ووٹ دیا ۔

ریٹائرڈ ججز مقبول باقر ،نذیر لانگو ،شوکت عزیز صدیقی، شاکر جان کو ممبر جوڈیشل کمیشن مقرر کردیا گیا،منظوری متفقہ طور پر دی گئی،جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شجاعت علی خان ،باقرنجفی کےخلاف کمیشن کی مخالفانہ رائے متفقہ طورپرحذف کرنے کی منظوری بھی دےدی۔