پشاور: (بیورورپورٹ)پشاور ہائیکورٹ نے سودی نظام اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کےخلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہر افسر حلف لیتا پھر بھی رشوت لی جاتی ہے۔
جسٹس اعجاز انور اور جسٹس کامران میاں خیل نے درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے موقف اپنایا صدر اور وزیر اعظم اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، حکومت نے سودی شرائط پر آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کیے،جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیئے ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار محدود ہے، ہر افسر حلف لیتا ہے پھر بھی رشوت لی جاتی ہے،ہر کام کرنے کےلئے رشوت دینی پڑ رہی ہے، آپ بتائیں کیسے متاثر ہوئے ہیں؟۔
درخواست گزار نے کہا سودی نظام پورے قوم پر نافذ کیا ہے، آپ صاحبان بھی متاثر ہیں،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل فصیح خان نے عدالت کو بتایا درخواست گزار نے پہلے بھی ایسی ہی درخواست دائر کی تھی اور وہ عدالت نے نمٹا دی ، وفاقی حکومت نے کہا 2028 میں سودی نظام کا خاتمہ ہو جائے گا،جسٹس کامران میاں خیل نے ریمارکس دیئے آپ سپریم کورٹ میں یہ درخواست دائر کریں جس کیساتھ ہی عدالت نے درخواست نمٹا دی۔
ہر افسر حلف لیکر بھی رشوت لیتا ہے:پشاور ہائیکورٹ

















