اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے نئے ٹیرف پرمذاکرات کےلئے اعلیٰ سطح کا وفد امریکہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے معروف کاروباری شخصیات و برآمد کنندگان کی شمولیت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے وفد کو نئے ٹیرف پر مذاکرات کے بعد مستقبل کیلئے باہمی طور پر مفید لائحہ عمل طے کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔
شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات میں اضافے، نئے امریکی ٹیرف پر جائزہ اجلاس ہوا،اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد چیمہ،سینیٹر اورنگزیب ، پرویز ملک، مشیر وزیراعظم سید توقیر شاہ، طارق فاطمی ، ہارون ا ختر ودیگر نے شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پاکستان سے وفد امریکہ جاکرتجارتی تعلقات کے فروغ اور نئے ٹیرف پر بات کرےگا ،وزیر اعظم کی ہدایت پر وفد میں معروف کاروباری شخصیات و برآمد کنندگان بھی شامل ہوں گے،شہبازشریف نے وزیراعظم نے وفد کو نئے ٹیرف پر مذاکرات کے بعد لائحہ عمل طے کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ،وزیراعظم کو نئے ٹیرف پر سٹیئرنگ کمیٹی ،ورکنگ گروپ کی رپورٹ اور مستقبل کا مجوزہ لائحہ عمل پیش کرتے ہوئے بریفنگ دی گئی امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ مسلسل امریکی حکومت کےساتھ رابطے میں ہے۔
شہبازشریف نے کہاامریکہ پاکستان کے تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، حکومت تجارتی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کی خواہاں ہے،اجلاس میں برآمدات میں اضافے پر مشاورت و تجاویز پیش کی گئیں، شرکانے حکومتی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔
وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہاپاکستان کی معاشی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے، آئی ایم ایف کوقائل کرنے کے بعد بجلی قیمتوں میں کمی کا سہرا معاشی ٹیم کو جاتا ہے،بجلی سستی ہونے سے صنعتوں کی پیداواری لاگت کم ہوگی، پیداواری لاگت کم ہونے سے اضافی پیداوار اور نتیجتاً برآمدات میں اضافہ ہوگا۔
شہبازشریف نے کہا مقامی صنعتوں کی پیداواری لاگت کم کرنے سے پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی سطح پر مسابقت ممکن ہوسکے گی،صنعتی ترقی ترجیحات میں شامل ہے،روزگار کے مواقع بڑھیں گے ،ماہرین کی تجاویز سے معیشت میں مزید بہتری لا رہے ہیں،جامع مشاورتی عمل سے پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول جلد ممکن ہوگا، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن سے اصلاحات کے ذریعے کاروبار و سرمایہ کاری میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہامعیشت کا استحکام، مہنگائی ، شرح سود میں خاطر خواہ کمی، عالمی اداروں کے اعتماد میں اضافہ اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری حکومتی معاشی ٹیم کی محنت کا ثمر ہے،فیصلہ کیا ہے امریکہ کےساتھ تجارتی تعلقات کے مزید فروغ اور ٹیرف پر مذاکرات کیلئے پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد بھیجا جائے گا، وفد میں پاکستان کی معروف کاروباری شخصیات اور برآمد کنندگان شامل ہوں گے،اقتصادی مشاورتی کونسل میں شامل شعبے کے ماہرین اپنی مفید تجاویز سے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔
دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی وفد نے ملاقات کی ،معدنی شعبے میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا،شہبازشریف نے فورم میں امریکی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے زور دیا پاکستان کے معدنیات شعبے میں وسیع استعداد موجود ہے ، امریکی کمپنیوں کو ترجیحی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے امریکہ کےساتھ دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کےلئے صدر ٹرمپ اور انتظامیہ کےساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے تجارت ،سرمایہ کاری کےساتھ انسداد دہشتگردی سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری ایرک میئر نے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اورپاکستان کے معدنیات شعبے کی وسیع استعداد کا اعتراف کرتے ہوئے امریکی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا،قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری میئر نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر پاکستان کےساتھ کام کرنے کی امریکی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان کےساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے خواہاں ہےں۔
مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف سے حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی،رہنماو¿ں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بلا اشتعال بمباری اور ظلم و ستم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا،شہباز شریف نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر کےخلاف ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھانے اور پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا صہیونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت کیلئےپاکستان کا مو¿قف واضح ہے،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا حکومتی ٹیم توانائی شعبے میں طویل مدتی اصلاحات لانے کےلئے دن رات محنت کررہی ہے، مزید اصلاحات عام آدمی کی زندگی میں آسانی کو مد نظر رکھتے ہوئے تشکیل دی جا رہی ہیں،مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو ترجیح دی ،مشن جاری رکھیں گے، ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
ادھروزیراعظم شہباز شریف نے 20 سال بعد قومی ایئر لائن کے منافع بخش ادارہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میںشہبازشریف نے کہاپی آئی اے 20 سال بعد منافع بخش ادارہ بن گیا،کئی دہائیوں کے خسارے کے بعد بڑی تبدیلی اورخوش آئند پیشرفت ہے ،مستقبل مزید تابناک ہو گا،وزیر ہوابازی خواجہ آصف اور ٹیم کی محنت و اصلاحات قابل تحسین ہیں۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















