بلوچستان حکومت نے اختر مینگل کی گرفتاری کاعندیہ دےدیا

کوئٹہ :(بیورورپورٹ)بلوچستان حکومت نے واضح کیا ہے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو گرفتار کر لیا جائے گا۔

بی این پی کے لانگ مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا انتظامیہ نے گرفتاری کے ایم پی او آرڈر سے آگاہ کیا تاہم سربراہ بی این پی اخترمینگل نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا،کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا،شاہد رند نے کہاتمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات ہیں قومی شاہراہیں بند نہیں ہوں گی۔