ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز، قذافی سٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ فری کرنے کا اعلان

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز سے قبل شائقین کیلئے بڑا اعلان کر دیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں مداحوں کو خوشخبری سنائی گئی ہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز کے دوران شائقین کرکٹ کا قذافی سٹیڈیم میں داخلہ بالکل فری ہوگا۔ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا باقاعدہ آغاز 9 اپریل سے ہوگا، قذافی سٹیڈیم میں مجموعی طور پر 8 میچ کھیلے جائیں گے۔

پاکستانی ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ آئرلینڈ کیخلاف 9 اپریل کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گی، جبکہ اسی گراو¿نڈ پر دوسرا میچ آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین 11 اپریل کو کھیلا جائیگا۔پی سی بی کے اعلان کے بعد ان تمام میچز کیلئے شائقین کرکٹ کا داخلہ فری ہوگا۔