سرکاری آئی پی پیز کےساتھ معاہدوں کی منظوری،6بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا اعلان
اسلام آباد :(بیورورپورٹ)عوام کو مزید ریلیف کی فراہمی کامشن، وفاقی کابینہ نے سرکاری آئی پی پیز کےساتھ معاہدوں کی منظوری دےدی،حکومت نے سرکاری آئی پی پیز کےساتھ بات چیت مکمل کر لی اب سرکاری آئی پی پیز کی درخواست نیپرا میں آئے گی۔
ذرائع پاور ڈویژن نے کہامزید 21 سے زائد سرکاری آئی پی پیز کےساتھ بات چیت ہوئی ، مذاکرات سے 34 ارب کی بچت ہوگی، فی یونٹ 27 پیسے بجلی کی بنیادی قیمتوں میں کمی آئے گی،آئی پی پیز 21 ہزار میگاواٹ سے زائد کیپسٹی کے حامل ہے ،نیوکلیئر سمیت آر ایل این جی، گیس، ہائیڈل، کوئلے، فرنس آئل اور سولر پاور پلانٹس شامل ہیں۔
دوسری جانب وزیر توانائی نے 6بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا اعلان کرتے ہوئے کہاپہلے مرحلے میں 3 ڈسکوز آئیسکو ،گیپکو ،فیسکو ،دوسرے مرحلے میں لیسکو، سیپکو ، میپکو کی نجکاری کریں گے،بجلی شعبے میں بڑی اصلاحات کیں،آئی پی پیز کےساتھ مذاکرات سے 3696ارب کی بچت ہوئی،ریلیف عوام کو ملے گا۔
اویس لغاری نے کہابجلی شعبے کا سب سے بڑا چیلنج پیداواری لاگت ہے، ٹیرف میں اضافے اور2400ارب کے گردشی قرضے نے مشکلات بڑھا دیں،6 سال کے اندر گردشی قرضے کو ختم کر دیا جائے گا اور آئندہ سالوں میں زیرو پر لائیں گے،سی پیک کے تحت چائنیز پلانٹس میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار پر توجہ دی جائے گی،جولائی سے دسمبر تک ڈسکوز کے نقصانات کا ہدف 303 ارب تھا لیکن 145 ارب کی بچت کرتے ہوئے نقصانات 158 ارب تک محدود رہے،گردشی قرضے کے شعبے میں 9 ارب روپے کی بچت کی گئی ،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی یا اضافے کا ابھی سے کچھ نہیں کہہ سکتے،جون تک کیا صورتحال ہوگی دیکھنا ہوگا۔
دریں اثنا وفاقی حکومت کی جانب سے فی یونٹ بجلی ایک روپے 71 پیسے سستی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی،سماست کے دوران پاور ڈویژن حکام نے کہا اپریل سے جون تک ریلیف ہر ماہ کےلئے دینے کی درخواست ہے، ایک روپے 71 پیسے یونٹ کا ریلیف پٹرولیم لیوی کی مد میں دیا جائے گا،آئی پی پیز کے 6 معاہدوں کی منسوخی سے 12 ارب کا ریلیف شامل ہوا۔
،چیئرمین نیپرا نے کہا گزشتہ روز ایک روپے 90 پیسے کا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف دیااب ایک روپے 36 پیسے کا ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف دیا،اگلے ہفتے تک مجموعی ریلیف 5 روپے یونٹ سے زائد ہو جائے گا،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) حکام نے کہا وفاقی حکومت کا اعلان کردہ بجلی ریلیف ٹیکس سمیت 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ ہے جبکہ ٹیکسوں کے بغیر ریلیف 6 روپے فی یونٹ بنتا ہے۔
















