اسلام آباد: ( ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے عید پر اللہ کی نعمتوں کو مہربانی اور سخاوت کے ساتھ بانٹیں۔
اپنے پیغام میں چیف جسٹس نے کہا عدلیہ، قانونی برادری اور پاکستان کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، عید کا مقدس تہوار رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کی طرف اشارہ کرتا ہے، عید کا مبارک دن ہمدردی اور رواداری کی خوبیوں کی یاد دلاتا ہے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا قانون کی حکمران برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں، اللہ کرے عید قوم کیلئے امن، خوشحالی اور خوشیاں لائے۔
اللہ کرے عید قوم کیلئے امن، خوشحالی ،خوشیاں لائے:چیف جسٹس

















