راولپنڈی: ( ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا عیدالفطر رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔
جوانوں اور افسروں کی عید کی اصل خوشی قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہے، جوان خاندان سے دور امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروٖغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا مبارک موقع قومی ہیروز کی غیر متزلزل بہادری و عزم کی یاد دلاتا ہے، پاک فوج کے جوان خودمختاری کی حفاظت کیلئے ہمیشہ مستعد رہتے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا مسلح افواج شہریوں سے محبت، احترام اور یکجہتی کیلئے متحد ہونے کی اپیل کرتی ہیں۔
عیدالفطر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے:آئی ایس پی آر
















