عمر گل بنگلہ دیش کے باؤلنگ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار

لاہور: ( ) بی سی بی کو ٹیم کے لیے باؤلنگ کوچ کی تلاش ہے اور سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر عمر گل عہدے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔


ذرائع کے مطابق بی سی بی موجودہ کوچ آندرے ایڈمز کی جگہ نئے باؤلنگ کوچ کی تقرری کرنا چاہتا ہے، کوچ آندرے ایڈمز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار نہیں کیا جا رہا، نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر کا فروری 2026 تک معاہدہ ہے۔