راولپنڈی:(بیورورپورٹ)کے پی میں آپریشنز ،سکیورٹی فورسز نے 11خوارج کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشز میں8خوراج مارے گئے ،شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ 2اورڈیرہ اسماعیل خان میں ایک خوارج کو جہنم واصل کیا گیا،فورسز نے ہلاک ہونےوالے خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہادہشتگرد قانون نافذ کرنےوالے اداروں پر حملوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
کے پی میں آپریشنز ،سکیورٹی فورسز نے 11خوارج کو جہنم واصل کردیا

















