ہارورڈ لاسکول انٹرن شپ پروگرام سے تعلق نہیں: سپریم کورٹ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے واضح کیاہے ہارورڈ لاسکول انٹرن شپ پروگرام سے تعلق نہیں۔

اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کسی بھی ادارے کے طلبہ کیلئے انٹرن شپ کو سپانسر نہیں کرتی، طلبہ محتاط رہیں اور بدنیتی پر مبنی پروگرام نظر آئیں تو رجسٹرار آفس کو اطلاع دیں۔

سپریم کورٹ نے کہاسپریم کورٹ اپنا سالانہ انٹرن شپ پروگرام چلاتی ہے جو مناسب عمل کے ذریعے منعقد ہوتا ہے، کسی دوسرے انٹرن شپ پروگرام کی سرپرستی نہیں کرتی۔