پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا جس اسمبلی میں فوج اور اداروں کے خلاف قراردادیں منظور ہوں تو ان سے کیا توقع کر سکتے ہیں اور نیٹو کا چھوڑا ہوا 8 سے 10 ارب کا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا بدقسمتی سے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے شرکت نہیں کی، آرمی چیف نے پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہا ملک میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا،پتہ نہیں وزیر اعلیٰ کو کہاں سے خبر ملی نیا آپریشن ہو رہا ہے حالانکہ سب کچھ واضح تھا، افغانستان سے بات چیت کرنا وفاق کی ذمہ داری ہے، کیا بلوچستان ایران سے اور پنجاب بھارت سے بات چیت کر سکتا ہے، پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کےلئے افغانستان کی سر زمین استعمال ہوتی ہے، نیٹو کا چھوڑا ہوا 8 سے 10 ارب کا اسلحہ پاکستان کےخلاف استعمال ہو رہا ہے،گورنر کے پی نے کہا پی ٹی آئی نے ماضی میں طالبان کے دفاتر کھولنے کی پیش کش کی تھی، آج تک وزیر اعلیٰ یا اس کا کوئی وزیر کسی شہید کے جنازے میں کیوں شریک نہیں ہوا، افغان باشندوں سے متعلق پالیسی میں نہیں بلکہ ریاست بنائے گی، کیا بلجیم یا یورپ کے کسی ملک میں ویزے کے بغیر رہ سکتا ہے، افغان باشندوں سے متعلق مجھے افغان قونصل جنرل نے جو خط بھیجا تھا وہ وفاق کو ارسال کر دیا ہے،گورنرنے کہا این ایف سی ایوارڈ کا انعقاد ہونا چاہیے لیکن خیبرپختونخوا سے اس میں شرکت کون کرے گا، خیبر پختونخوا کا تو خزانہ کا وزیر ہی نہیں، پھر کابینہ میں ردوبدل کرنی ہوگی۔
نیٹو کا چھوڑا ہوا 8 سے 10 ارب کا اسلحہ پاکستان کےخلاف استعمال ہورہا ہے:گورنر کے پی

















