صوابی:(بیورورپورٹ)پانی بحران شدت اختیار کرگیا، تربیلا ڈیم میں سطح ڈیڈ لیول پرجاپہنچی۔
ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 17 ہزار 300 کیوسک ، اخراج بھی 17300کیوسک ہے،تربیلا ڈیم کا واٹر لیول بدستور ڈیڈ لیول 1402فٹ پر ہے،موجودہ صورتحال کے باعث تربیلا بجلی گھر کے17 یونٹس میں سے 12 پیداواری یونٹس بند ہو گئے، تربیلا بجلی گھر کے 5 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، 5500 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ سٹیشن کو فراہم ہو رہی ہے۔
تربیلا میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر جاپہنچی، بجلی پیداوار میں مزید کمی
















