اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے یوم پاکستان پر تمام پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے مسلح افواج ،سکیورٹی ادارے ملکی خود مختاری اور استحکام کی بڑی بہادری سے حفاظت کرنے میں مصروف عمل ہیں، ملک کی خاطر جانیں قربان کرنیوالے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں،قوم مضبوط ، متحد اور کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔
اپنے پیغام میں شہبازشریف نے کہاافراط زر کی شرح میں مسلسل کمی، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، اہم اقتصادی اشاریوں میں بہتری کےساتھ معیشت کو مضبوط کیا اب وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہیں،عالمی مالیاتی ادارے ، ریٹنگ ایجنسیاں بھی تبدیلی کو تسلیم کرنے کےساتھ معترف ہیں،پاکستان بے پناہ وسائل سے مالامال ہے، درست پالیسیوں، نیک نیتی سے کی گئی کوششوں اور قومی اتحاد سے معاشی خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا میرا یقین محکم ہے کوئی چیلنج ناقابل تسخیر ہے نہ ہی کوئی مشکل اتنی بڑی ہے، بس اپنے مقصد میں متحد ہو کر اپنے نظریات کےلئے پرعزم ہونا ہے، عزم، محنت اور مشترکہ ویژن کےساتھ مضبوط، خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر جاری رکھیں گے۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















