وفاقی حکومت نے 4 لا افسروں کوعہدوں سے ہٹادیا،11نئے تعینات

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وفاقی حکومت نے 4 لا افسروں کو عہدے سے ہٹا کر 11نئے تعینات کردیئے،ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل طیب صدیقی ، ناصر جاوید ، جعفر اور عمر طارق گل کو عہدے سے ہٹایا گیا،وزارت قانون نے ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

دریں اثنا وفاقی حکومت نے 11نئے لا افسر تعینات کردیئے،وزرات قانون وانصاف نے ایک ایڈیشنل اٹارنی جنرل، 4 ڈپٹی اٹارنی جنرل اور 6 اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی تقرری کے احکامات جاری کیے۔

عمر اسلم خان ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، سید نوید الحسن شاہ ، سعید فرہاد ترمذی، حفصہ بخاری وسیم ڈپٹی اٹارنی جنرل ،شکیل احمد پاشا ،شاہد احمد رانجھا ،ندیم مغل، سید محمود الحسن، سلطان لہراسب ، آصف خان جدون کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تعینات کردیا گیا،صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری دیدی،وزارت قانون وانصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔