پاک افغان طور خم بارڈرپر 28 روز بعد پیدل آمدورفت بحال

خیبر :(مشرق نیوز) پاک افغان طور خم بارڈر پر28 روز بعد پیدل آمدورفت بحال،ویزا اور پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کو افغانستان آنے اور جانے کی اجازت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق طورخم سرحد امیگریشن سیکشن کو مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد پید ل آمدورفت شروع کی گئی ،فائرنگ سے طور خم امیگریشن سسٹم کو نقصان پہنچا تھا۔

حکام کے مطابق سرحد بند ہونے کے باعث صرف افغان مریضوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی جا رہی تھی، طورخم کے راستے افغانستان کو یومیہ اوسطاً 10 ہزار مسافروں کی آمدورفت ہوتی ہے۔