پشاور:(بیورورپورٹ)عدالت نے ملٹری کورٹ سزاوں کےخلاف 29 درخواستیں خارج کر دیں۔
پشاور ہائیکورٹ میں ملٹری کورٹ کی سزاوں کےخلاف دائر 29 درخواستوں پر سماعت ہوئی،درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا گرفتار ملزموں کوسزائیں پوری کرنے کے باوجودرہا نہیں کیا جا رہا ،قانون کے تحت دوران حراست گزارا گیا عرصہ بھی قید میں شمار ہوتا ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا ملٹری کورٹ کی سزائیں خصوصی قانون کے تحت دی جاتی ہیں ،382 بی کا فائدہ نہیں ملتا ،گرفتار ملزم دہشتگرد ہیں، کسی رعایت کے مستحق نہیں،سزا آرمی ایکٹ کے تحت دی گئی ،سزائیں دستخط کے دن سے ہی شمار ہوں گی۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد مختصر فیصلہ سناتے ہوئے تمام 29 درخواستیں خارج کر دیںاور فیصلے میں قراردیاملٹری کورٹ سے سزا تب شمار ہوگی جس وقت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل دستخط کرےگا۔
پشاور ہائیکورٹ نے ملٹری کورٹ سزاوں کیخلاف 29 درخواستیں خارج کردیں

















