اسلام آباد:(بیورورپورٹ)گورنرسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہاہے ایم ایف کےساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے جلد سٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔
پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک نے کہا رواں مالی سال کیلئے ترسیلات زر کا ہدف 36 ارب ڈالر ہے، رواں مالی سال کیلئے ترسیلات زر کا ہدف بڑھایا گیا ، رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے جبکہ کرنٹ اکاونٹ خسارے کا ہدف بھی کم کیا گیا ہے،جمیل احمد نے کہا رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 7 سے 8 فیصد کے درمیان رہ سکتی ہے۔
IMFکےساتھ جلد معاہدہ طے پا جائےگا، گورنر سٹیٹ بینک


















