پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم،انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچا

کراچی:(بیورورپورٹ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم،انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس پہلی بارایک لاکھ 19 ہزار پوائنٹس عبور کرتے ہوئے ایک لاکھ 19 ہزار 421 پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا،کاروبار کے اختتام پر انڈیکس مجموعی طور پر 795 پوائنٹس اضافے سے پہلی بار ایک لاکھ 18 ہزار 769 پوائنٹس پر بند ہوا۔