بڑھتی دہشتگردی،پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس متوقع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے بلانے پر مشاورت شروع کردی،اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ شرکت کرینگے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس بدھ یا جمعرات کو متوقع ہے،پورے ہاو¿س کو سلامتی کمیٹی میں تبدیل کیا جائے گا،وفاقی وزرا سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے لیڈرز کو دعوت دی جائے گی۔

اعلیٰ عسکری قیادت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑھتی وجوہات پر بریفنگ دے گی،پارلیمنٹ کے فیصلے کی روشنی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لانے کیلئے اہم فیصلے ہوں گے، اجلاس کی صدارت سپیکر ایاز صادق کرینگے۔