وزیراعظم اعلیٰ وفد کےساتھ بدھ سے سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے

اسلام آباد :(بیورورپورٹ) وزیراعظم اعلیٰ وفد کےساتھ بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار ،وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے وفد کا حصہ ہوں گے، سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے وزیراعظم کی ملاقات میں پاک سعودی معاشی و تجارتی تعلقات پربات چیت ہوگی،مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری پر مشاورت ہو گی، غزہ کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔