اسلام آباد:(بیورورپورٹ)رمضان میں مہنگائی کی اڑان،چینی180روپے تک جاپہنچی،وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔
رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،چینی ،ٹماٹر ،ایل پی جی سمیت 12 اشیائے ضروریہ کے نرخ بڑھ گئے،15 اشیاسستی، 24 کے نرخ مستحکم رہے۔
دوسری جانب چینی کی قیمت مسلسل اضافے کے بعد180 روپے کلو تک جاپہنچی ،شہریوں نے کہا اگر حکومت نے فوری اقدامات نہ کیے تو چینی کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے، عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔
رمضان میں مہنگائی بلند،چینی180روپے تک جاپہنچی


















