مریم نواز ہر دل کی آواز،عوام کے دلوں میں گھر کر لیا

لاہور:( این این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کی ڈھیروں محبتیں سمیٹ لیں۔

عوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو قائد نوازشریف اوروزیراعظم شہبازشریف کی ہو بہو تصویرقرار دےدیا،شہریوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دعائیں دیں اور کہا وزیراعلیٰ مریم نواز نے کوئی کام ایسا نہیں کیا جو قابل تحسین نہ ہو، اپنے نیک دل باپ کے نقش قدم پر چلنا مریم نواز کا سب سے اچھا کام ہے،دعا ہے مستقبل کی وزیراعظم مریم نواز ہوں، دیانتدار،ایماندار،غریبوں کی ہمدرد، ایسی وزیراعلیٰ آج تک پنجاب میں نہیں آئی۔

بزرگ شہری نے کہاعثمان بزدار نے دوٹکے کا کام نہیں کیا،مریم نوازشریف نے عورت ہوکرمرد وزیراعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا، چوڑیا ں پہنا دیں،رمضان بازار کے تاجر نے کہا مریم نواز کا ہرکام بہت بہتر ہے،نوجوان شہری نے اپنے ثاترات کااظہار کرتے ہوئے کہامیری والدہ اورمعذور بھائی کو رمضان نگہبان پیکیج ملنے پرشکریہ ادا کرتا ہوں ،باریش بزرگ نے دو ٹوک رائے دیتے ہوئے کہا ہم مریم نوازکی کارکردگی سے مطمئن ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز عوام کی خدمت کرنے میں اپنے والد اورچچا کی مانند ہیں،بزرگ نمازی نے کہاسرگودھا میں نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام پر اللہ تعالی کا جتنا شکرادا کریں کم ہے، سرگودھا میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بننے پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔