لاہور (رپورٹ: نعیم جاوید ) کاروباری برادری نے شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ روز نامہ ”مشرق“ لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد سابق صدر کاشف انور، سابق سینئر نائب صدر ناصر حمید خان ، منظورملک اور فہےم سہگل نے کہا کہ سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ضروری ہے کہ شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دوست ممالک کے ساتھ جو حالیہ معاہدے کئے ہیں وہ خوش آئند ہیں۔ سینئر تاجر رہنما وقار احمد میاں، ملک کلیم، میاں سلیم، فاران سعےد بٹ اور عمر قریشی نے کہا کہ شرح سود زیادہ ہونے کی وجہ سے عام آدمی اپنا سرمایہ بینکوں میں رکھتا ہے جس سے سرمایہ کاری رک جاتی ہے مہنگائی میں اضافے کی وجہ بھی بلند شرح سود ہے اسے 6 فیصد پر لانا بہت ضروری ہے جنوبی ایشیا میں اس وقت سب سے زیادہ شرح سود پاکستان میں ہے۔شرح سود میں کمی سے بینکوں میں سرمایہ رکھنے کی حوصلہ شکنی ہوگی اور یہی پیسہ کاروباری سرگرمیوں استعمال ہونے سے معیشت مستحکم اور روزگار کے ذرائع میں اضافہ ہوگا۔ حکومتی کاوشوں سے مہنگائی کم ہو گی ہے اسلئے اب شرح سود کو بھی سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے تاکہ کاروباری افراد نئے کاروبار کیلئے قرضے لیکر نئی انڈسٹریز لگائیں یا اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں۔انہوںنے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہواہے اب ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔
سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے شرح سود سنگل ڈیجٹ میں لائی جائے:تاجر برادری



















