عوام کو ہرصورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے: نوازشریف

لاہور (اپنے رپورٹر سے ) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ،سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے سستے ،جلد انصاف کیلئے قانونی اصلاحات ناگزیر ،عوام کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے،سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر نواز شریف نے ماڈل ٹاون پارٹی سیکرٹریٹ میں اہم ملاقاتیںکیں، نواز شریف سے ملنے والوں میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد جاوید بھی شامل تھے،ملاقات میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز ملک نے عوامی فلاح کےلئے مجوزہ قانونی اصلاحات کے بارے میں نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی، علاوہ ازیں نواز شریف کےساتھ پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پر بھی گفتگو ہوئی،پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا عوام کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے،سستے اور جلد انصاف کی فراہمی کےلئے قانونی اصلاحات ناگزیر ہیں۔