ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے کہا ہے کہ وہ الو ارجن کے ساتھ فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن اپنی حالیہ فلم دو پتی میں اپنی اداکاری کیلئے انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز کیلئے خاصی پر امید ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ شروع میں اس فلم کیلئے خاصی پریشان تھیں، لیکن بعد میں یہ فلم سب کو پسند آئی ہے۔سینسر شپ پابندیوں کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ سینما پر ریلیز ہونے والی فلمز پر پابندیاں ہیں لیکن ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر آنے والی فلمز پر ایسی کوئی پابندی نہیں ہوتی، چاہے اس پر مواد بھارتی ہو یا غیر ملکی اس میں توازن ہونا چاہئے۔اداکارہ کریتی نے اپنے نئے آنے والے پراجیکٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ فلم تیرے عشق کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ آنند رائے اور دھنوش فلم کا حصہ ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آگے وہ کن شخصیات کے ساتھ فلم میں کام کرنا چاہیں گی؟ جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ وہ الو ارجن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں، اس کے علاوہ وہ فلم ساز ایس ایس راجہ مالی کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔
الو ارجن کے ساتھ فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں: کریتی سینن



















