لاہور :(اپنے رپورٹر سے) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے فروغ، ڈیجیٹل انقلاب میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے، حکومت نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کرنے کےلئے ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے۔
شہبازشریف کی زیرصدارت ہواوے ٹیکنالوجیز کےساتھ پاکستان کے 3 لاکھ نوجوانوں کو آئی سی ٹی ٹریننگ کی فراہمی پرجائزہ اجلاس ہوا۔ ہواوے ٹیکنالوجیز کے وفد کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے ،آئی ٹی شعبے میں عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنے کےلئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال ،گزشتہ برس چین میں ہواوے ٹیکنالوجیز کےساتھ طے کئے گئے معاہدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہواوے کے آئی سی ٹی ٹریننگ پروگرام سے آئی ٹی برآمدات میں اضافے سمیت نوجوانوں کو روزگار کے حصول میں مدد ملے گی، آئی ٹی ٹریننگ منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد یقینی، پورٹل کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا اور تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر و گلگت تک منصوبے کو وسعت دی جائے۔ اس موقع پر ہواوے ٹیکنالوجیز کے نمائندوں نے پاکستان میں جدید تربیتی پروگرام کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
اجلاس کو بریفنگ دی گئی ہواوے ٹیکنالوجیز نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی کلاﺅڈ کمپیوٹنگ و دیگر جدید ٹیکنالوجیز میں تربیت فراہم کریگی، پروگرام کے تحت 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آن لائن تربیت فراہم کی جائیگی، آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، ہواوے ٹیکنالوجیز کی جانب سے 20315طلبہ کو تربیت فراہم کی جا چکی، پروگرام کے تحت سٹوڈنٹس، ٹرینرز اور آئی سی ٹی ٹیکنالوجیز میں کام کرنے والوں کی اپ سکلنگ کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر عطا تارڑ،رانا مشہود، اراکین قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا، عبدالغفار وٹو اور رکن پنجاب اسمبلی فدا وٹو نے ملاقات کی۔ متعلقہ حلقوں کے امور اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کو عوام سے رابطہ رکھنے اور مسائل حل کرنے کی ہدایت کردی۔
مزید برآں وزیراعظم شہبازشریف نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین کے سکینڈل کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی، وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی زمین چھوٹے اور درمیانے انڈسٹریل پارک کیلئے دی گئی، زمین کی لیزنگ میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات 3 رکنی کمیٹی کریگی، چیئرمین وزیراعظم انسپیکشن کمیشن کمیٹی کے کنونیئر ہوں گے، ڈائریکٹر آئی بی سراج الدین امجد اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سید شاہد حسین تحقیقاتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















