نیوزی لینڈ کو4وکٹوں سے شکست،بھارت نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیت لی

دبئی:(ایم این پی)نیوزی لینڈ کو4وکٹوں سے شکست،بھارت نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیت لی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میںنیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔

ول ینگ 15، راچن رویندرا 37، کین ولیمسن 11، ٹام لیتھم 14 اور گلین فلپس 34 رنز بناکر چلتے بنے،بھارت کی طرف سے کلدیپ یادو ، ورون چکرورتھی2، 2، رویندرا جڈیجا اور شامی نے ایک، ایک شکار کیا۔

بھارت نے ہدف 49 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،کپتان روہت شرما نے 76رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی،کے ایل راہول 34 ،رویندرا جڈیجا 9 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،نیوزی لیند کی جانب سے مچل سینٹنر اور مائیکل بریسویل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔