پاسپورٹس بلاک ہونے کانوٹس،اوورسیز سے زیادتی برداشت نہیں ، سالک

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وفاقی وزیر چودھری سالک نے اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک ہونے کا نوٹس لے لیا۔

چودھری سالک نے کہا انتہائی نازک مسئلہ ہے، معاملے کی فوری انکوائری کی جائے، سمندر پار پاکستانی سرمایہ ہیں، ناجائز تنگ نہ کیا جائے،سمندر پار پاکستانیوں سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی،ائیرپورٹس پر سمندرپارپاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے کےلئے فیسلی ٹیشن ڈیسک بنائیں گے۔