اوآئی سی نے عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کردی

جدہ: (مشرق نیوز)او آئی سی نے عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کا اعلان کر دیا، جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کی گئی، وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کو جبراً غزہ سے بےدخل کرنے کے کسی بھی بیان کو مسترد کر دیا،سربراہ او آئی سی حسین ابراہیم طحہٰ نے کہا عرب لیگ کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں، فلسطینی عوام کی جبراً نقل مکانی جیسے بیانات قبول نہیں،رکن ممالک نے فلسطینی عوام کےساتھ اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کےلئے فوری و ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہااسرائیل فلسطینیوں پر مظالم بند ،عالمی قوانین کی پاسداری کرے،پاکستان فلسطینی بھائیوں کےساتھ کھڑا ہے،عرب لیگ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں،غزہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ،مصر ، مریکہ کی جنگ بندی کاوش امید کی کرن ہے۔

اسحاق ڈار نے کہااو آئی سی وزارئے خارجہ کانفرنس کی میزبانی پر حرمین شریفین ، سعودی ولی عہد کے شکر گزار ہیں، او آئی سی سیکرٹر ی جنرل نے خصوصی اجلاس کےلئے فوری اقدامات کیے، غزہ تاریک ترین دور سے گزر رہا ہے، خواتین،بچوں سمیت 48 ہزار معصوم فلسطینی شہید ہوچکے،سکول، عبادت گاہیں، مکان، تجارتی مراکز ملبے کا ڈھیر بنے ہیں،فلسطین کی موجودہ صورتحال مسلم دنیا سے فوری ردعمل کی طلب گار ہے، پاکستان غزہ میں جنگ بندی کے اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ صرف مستقل امن سے ہی ممکن ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا غزہ میں انسانی امداد بار پھر روکی جاچکی ، رمضان المبارک میں بھی ظلم شدید مذمت کے قابل ہے ،امداد کی ترسیل روکنا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے ، غزہ کے عوام کی بقا ءامداد کی ترسیل سے ہی ممکن ہے، امداد کی ترسیل کےلئے جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد ضروری ہے،جنگ دوبارہ شروع کرنے اور جبر کی اسرائیلی خواہش کو متحدہ ہوکر روکنا ہوگا، مغری پٹی پر اسرائیلی اقدامات جاری رہنے تک امن کا قیام ممکن نہیں ہوگا۔

دریں اثنا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی،دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ملاقات جدہ میں اسلامی ممالک کی تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ہوئی،تازہ ترین جغرافیائی سیاسی پیشرفت پر تبادلہ خیال ،مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیاگیا۔