راولپنڈی (مشرق نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن نے پریزیڈنٹ ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا۔راولپنڈی میں کھیلے گئے فائنل میں پی ٹی وی نے سٹیٹ بینک کو 3 وکٹ سے شکست دے دی۔پی ٹی وی نے 153 رنز کا ہدف 7 کے نقصان پر حاصل کرلیا، سٹیٹ بینک کے کاشف بھٹی نے میچ میں 4 وکٹ حاصل کیں۔ پی ٹی وی کے وقار حسین نے میچ میں 106 اور محمد شہزاد نے 125 رنز ناٹ آوٹ کی اننگز کھیلی۔دوسری طرف سٹیٹ بینک کی جانب سے عمران بٹ نے میچ میں 89 اور 42 رنز کی اننگز کھیلیں۔پی ٹی وی کی جانب سے میچ میں محمد شہزاد اور عماد بٹ نے پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں، فائنل میچ پنک بال سے کھیلا گیا۔
پی ٹی وی نے پریزیڈنٹ ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا



















